آپ نے غدار غدار کھیل کر قوم کو کہاں پہنچا دیا ہے آپ نے فاطمہ جناح کو غدار قرار دیا آپ نے حسین سہروردی، باچا خان ،ولی خان، جی ایم سید ، ذوالفقار بھٹو ، بے نظیر بھٹو ، نوازشریف ، اکبر بگتی ، عطااللہ مینگل ، غوث بخش بزنجو، خیر بخش مری،عاصمہ جہانگیر، حسین حقانی، محمود اچکزئ، فیض احمد فیض کو غدار قرار دیا ۔ آپ نے وطن اور مذہب کے نام پر چورن بیچا اور پاکستان اور اسلام کے ٹھیکیدار کے طور پر اپنے آپ کو پیش کیا ۔ کبھی تصور نہ کیا کہ کوئ دوسری طاقت آپ سے بہت بہتر وطن اور مذہب کا چورن بیچ سکتی ہے ۔ عمران خان آپ سے زیادہ بہتر یہ چورن بیچ رہا ہے ۔جس پر آپ کے اپنے لوگ تک یقین کرہے ہیں اور آپ کی بقا کے لیے حقیقی خطرہ ہے
وقت کم ہے ۔ پچھلے ستر سالوں کا گند بھی اب آپ کو خود ہی صاف کرنا ہے ۔ جھوٹ بیچنا بند کردیں ۔ سچ اور آزادی اظہار کو فروغ دیں ۔ جذبات کے بجائے حقیقت پسند بیانیے کو اپنائیں اور ریشنل سوچ کو فروغ دیں