اُن کے جُرم اتنے بڑے ہر گز نہ تھے کہ ان کو اتنی بڑی سزائیں دی جاتیں مگر یہ خاندان کسی کی انا کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔ بے نظیر بھٹو کا قتل میری زندگی کا ایک ایسا المناک واقعہ ہے جس کے بارے میں جب بھی سوچوں، دل میں ایک ہوُک سی اٹھتی ہے ۔ کوئی چیز کھو جانے کا غم ستانے لگتا ہے ۔ وہ ہوتی تو اچھا ہوتا ۔ پاکستان نے ایک عظیم اور مدبر سیاستدان کو کھو دیا ۔ بچوں سے ان کی ماں چھین لی گئی ۔ دُعا کرتا رہتا ہوں مکافاتِ عمل کا پہیہ چلتا رہے اور ہم بھی دیکھیں کہ گناہ گاروں کو کیا سزائیں ملیں ۔
No photo description available.