تسلیم کہ عمران خان ایماندار ہے ۔ یہ بھی تسلیم کہ وہ پاکستان سے مخلص ہے ۔ یہ بھی تسلیم کہ وہ ارادے کا پکا ہے جس چیز کو حاصل کرنا چا ہتا ہے حاصل کر لیتا ہے لیکن سیاست میں پہلے لوگوں کو تبدیلی کے لیے تیار کرنا ہوتا ہے ۔ ایک ٹیم تیار کرنا ہوتی ہے ۔ یہاں عمران خان غلطی کر گۓ ہیں ۔ انکی اقتدار میں آنے کی خواہش انکے مقصد پر غالب آگی ہے۔ اور وہ جلدی میں ایسے سہارے لینے پر مجبور ہو گۓ ہیں ۔ جن کی منزل تبدیلی نہیں بلکہ سٹیٹس کو ہے ۔ اس کشمکش میں پاکستان کے حالات بہتر ہونے کے بجاۓ ابتری کی طرف جا یں گے۔ اور تبدیلی کے خواہش مند لوگوں کے لیۓ صرف اتنا کہ ہنوز دلی دور است