دور کشمیر میں ایک بوڑھا اپنی عمر کے آخری حصے میں ابھی بھی پاکستان کی طرف آس لگائے بیٹھا ہے . دشمن کی سات لاکھ فوج میں چاروں طرف سے گھرا ہوا لرزتی آواز میں پاکستان کے نعرے لگا رہا ہے “ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے” ۔ لیکن پاکستان کے کرتا دھرتا سینیٹرز کی خریدوفروخت میں مصروف ہیں اور ظاہر ہے یہ سب خریدوفروخت مفت میں نہیں ہوتی ۔ ملکی معیشیت بدحالی کا شکار ہے ۔ دو سال سے سیاستدانوں کو چور اور ڈاکو بنا کر پیش کیا جارہا ہے لیکن ریکورکچھ بھی نہیں کیا الٹا نام نہاد احتساب کے نام پر بے تحاشا خرچ کر دیا ہے ۔ قوم کو یوتھیا اور پٹواری ازم کا شکار کردیا ہے ۔ انتہاپسندی اور نفرت کے کاروبار کو فروغ دیا گیا ہے ۔
کہاں سے آئے تھے یہ سیاستان ؟
کس نے ان کو تخلیق کیا تھا ؟
جب سب کچھ پاکستان کے رکھوالوں کی نگرانی میں ہوا ہے تو اب ملک میں تقسیم اور نفرت کی سیاست کیوں ؟
نتیجہ آپ کے سامنے ہے مودی نے حوصلہ پا کر کشمیر کو ھڑپ کرنے کی چال چلی ہے اور ہم کہاں کھڑے ہیں ۔
تصویر دھندلی نہیں ۔ بلکل صاف ہے کہ قوم کے اندر تقسیم اور نفرت کا زھر انڈیل کر کوئ بھی ملک یا قوم کامیاب نہیں ہوسکتی ۔ اپنے چھوٹے مقاصد اور جھوٹی انا کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے اس ملک کو ۔۔۔۔۔
افسوس صد افسوس

ستر سال سے کشمیریوں کا خون ہورہا ہے آخر کیوں۔ کون دے گا اس کا جواب ؟

https://www.dailymotion.com/video/x372yqe

Syed Ali Geelani speech to the Muslims of Occupied Kashmir.