ریاض حسین کے ٹویٹر سے
*اچـانک ہونیوالےانکشافات*
جسٹس صفدر شاہ نےبھٹوکو قتل کیس میں بےگناہ لکھا تو فوجی آمرکو اچانک انکشاف ھواکہ جسٹس شاہ کی میٹرک کی سند جعلی ھےضیاءالحق کی ایماءپر انکےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکر دیاگیا
جسٹس صمدانی نےبھٹو کی ضمانت لی تو فوجی امر کو اچانک انکشاف ھواکہ جسٹس صمدانی جج بننےکےاھل نہیں لہذا انکو نکال دیاگیا
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےفیض آباد دھرنےمیں ایجنسیوں کےکردار پر فیصلہ دیا تو اچانک انکشاف ھوا کہ انکی بیرون ملک پراپرٹی ھےانکےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں اچانک ریفرنس دائر کر دیاگیا
چیف جسٹس افتخار چوہدری نے مشرف کی ھاں میں ھاں ملانےسے انکار کیا تو اچانک انکشاف ھوا کہ چیف جسٹس افتخار محمد مس کنڈک کےمرتکب ھوئےھیں۔نعیم بخاری کےذریعےسپریم جوڈیشل کونسل میں اچانک ریفرنس دائر کر دیاگیا
جسٹس آصف سعید کھوسہ نےایکسٹینشن پر فیصلہ دیا تو ارباب اختیار کو اچانک انکشاف ھوا کہ وہ کسی کے ایماء پرایسا کر رھے ھیں۔ انکے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کئے جانے کی دھمکیاں دی گئیں جو کام دکھا گئیں
جسٹس وقار سیٹھ نے آئین شکن مشرف کو سزا سنائی تو طاقتور حلقوں کو اچانک انکشاف ھوا کہ ان کا ذھنی توازن درست نہیں لہذا ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکرنےکی تیاریاں اچانک شروع کر دی گئیں اور پھر مشرف کےخلاف فیصلہ دینے والی عدالت ھی اچانک اڑا دی گئی
نیب کورٹ کےجج ارشد ملک* کی قابل اعتراض وڈیو اچانک مل گئی
سوال یہ ھےکہ ملک میں بائیس کروڑ بھیڑ بکریاں رہتی ہیں