عجیب لوگ ہیں کہ اتنا وضاحت سے عمران خان کے بیانیے کی نفی ہوچکی ہے لیکن تحریک انصاف نے لفظ مداخلت کو پکڑ کر شور مچادیا ہے کہ عمران خان کا موقف سچ ہوگیا ہے ۔ ہندوستان کے الیکشن ہورہے تھے اور عمران خان نے انڈیا کی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوے کہا تھا کہ مودی کا جیتنا ہمارے مفاد میں ہے اور پھر مودی جیت گیا اور کشمیر لے گیا ۔ تو کیا تحریک انصاف کے مطابق مودی شازش کے ذریعے اقتدار میں آیا تھا ؟
امریکی سفیر نے آپ کے ملک کے خلاف انتہائ خوفناک شازش کردی جس کا ثبوت آپ کو مل گیا اور آپ اس پر چپ کرکے بیٹھے رہے اور امریکہ کے نمائندوں کو اسلامی کانفرس میں مدعو کرتے رہے اور ان سے ایک لفظ تک نہ کہا اور کئ ہفتوں بعد آپ کو عدم اعتماد کی تحریک کے مطلوبہ ووٹ نہ مل سکے تو اچانک آپکی غیرت جاگی اور آپ کو امریکی شازش کا انکشاف ہوگیا
بھائ امریکی سفیر نے ملک کے حالات دیکھتے ہوئے اگر اپنے ملک کے مفاد میں عدم اعتماد کے کامیاب ہونے کی بات کر بھی دی ہوگی تو یہ سازش کس طرح ہوگئ ۔ کس طرح یہ ثابت ہوگیا کہ امریکہ نے اپوزیشن سے رابطہ کرکے اور پیسے لگا کر ایک پلان کے ذریعے ایسا کیا اس پلان کا ثبوت کدھر ہے اور اسے عدالت میں کیوں نہیں پیش کیا گیا
یعنی پاکستان انڈیا کے کرکٹ میچ کے دوران اگر آپ اپنے انڈین دوست سے یہ کہ دیں کہ اگر پاکستان جیت گیا تو میں اس خوشی میں کھانا کھلاؤں گا اور پھر پاکستان جیت جاتا ہے تو قوم یوتھ کے مطابق پاکستان ایک شازش کے ذریعے جیتا ہے ؟
کل ناسا کے خلائ پروگرام کو نقصان پہنچے اور ناسا اس کے پیچھے علی محمد خان کی شازش کا کہے کہ انہوں نے اس دن ناسا کی تصویر پشار کے جلسے کے طور پر لگائ تھی اس لیے ان کا پروگرام فیل ہوگیا
عجیب لوگ ہیں