فلاحی ریاست میں تعلیم ، صحت اور انصاف حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن
by admin | Dec 23, 2019 | Uncategorized
-
فلاحی ریاست میں تعلیم ، صحت اور انصاف حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن یہاں الٹی گنگا بہ رہی ہے ۔ صحت اور تعلیم کا شعبہ سرمایہ داروں کے حوالے کردیا گیا ہے اور انصاف بیچ چوراہے پر برائے فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے جس کے پاس رقم ہے اسے خرید سکتا ہے ۔ غریب لوگ تعلیم ، صحت اور انصاف جیسی عیاشیوں سے اپنے آپ کو دور رکھیں اور اسے مقدر کا لکھا سمجھ کر صبر و شکر کریں
-
اس سے پہلے کراچی کے دارالصحت اسپتال میں 9 ماہ کی نشوا اور کورنگی بلال کالونی میں 4 سال کی بچی مبینہ طور پر غلط انجکشن لگائے جانے کے باعث جاں بحق ہوچکی ہیں اور ملتان کی تحصیل جہانیاں کے رہائشی محمد آصف کو بازو کی ہڈی ٹوٹنے پر نشتر روڈ پر واقع نجی اسپتال میں لایا گیا۔محمد آصف کے لواحقین کا الزام ہے کہ آپریشن کے دوران اسے بے ہوشی کی دوا زیادہ مقدار میں دے دی گئی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ کراچی ہی کی عصمت جونیجو جو دانت درد کی شکایت پر سرکاری ہسپتال میں آئ تھی اس کی عصمت دری کرنے کے بعد اس کو زہر کا ٹیکہ لگا کر قتل کردیا گیا اور اب راولپنڈی میں بھی غلط انجکشن سے مریض جاں بحق