مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا فیصلے دینے والے جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف تحریک انصاف کے حکومتی اقدام نے بھارت کی خوشی کا سامان کر دیا۔
مشرف کے خلاف غداری کیس سے شہرت پانے والے جسٹس وقار سیٹھ اس کیس سے قبل ہی اپنی عدالتی مہارت کے بنا پر شہرت حاصل کر چکے ہیں ۔
اس سال کلبھوشن یادیو کیس کی انٹرنیشنل کورٹ کورٹ اف جسٹس میں سماعت کے دوران، جسٹس وقار سیٹھ کے ملٹری کورٹ کیس میں دیئے گئے فیصلے کو پاکستان کی لیگل ٹیم نے بطور بہترین قانونی مثال ICJ کے روبرو پیش کیا
(جب بھارت کی جانب سے پاکستان کے نظامِ انصاف پر سوال اٹھایا گیا تھا) ۔
جسٹس وقار کا ملٹری کورٹ کی بابت دیا گیا فیصلہ اتنا جامع اور شاندار تھا کہ خود ICJ نے اپنے فیصلے میں اس کا ذکر کیا۔
لیکن مشرف کی سزا موت سے حکومت اور فوج ایسی گھبرا گئی کہ خیبر پختونخوا کے چیف جسٹس کو ذہنی پاگل قرار دے کر ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔
اس خبر نے بھارت کے کان کھڑے کر دیئے ہیں۔
بھارتی لیگل ٹیم کے ایک ممبر کے مطابق اگر حکومت پاکستان نے یا کوئی قدم اٹھایا تو بھارت ICJ میں review petition دائر کرے گا۔
بھارتی لیگل ٹیم کے مطابق، ICJ کے فیصلے میں جسٹس وقار کے ملٹری کورٹ کیس میں دیئے گئے پاکستانی فیصلے کو بنیاد بنا کر کلبھوشن کی رہائی کو مسترد کیا گیا۔
یہ قرار دیا گیا کہ پاکستان کی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں کلبھوشن کو انصاف کا مزید موقع میسر ہے اس لئے ICJ بذات خود رہائی کا حکم نہیں دے رہی۔
لیکن اب تحریک انصاف کی حکومت خود اسی جج کو پاگل قرار دے کر اس کے خلاف ریفرنس دائر کر رہی ہے۔
ایسی صورتحال میں کسی پاگل جج کے دیئے گئے قانونی فیصلے کی کوئی قانونی حیثت نہیں۔
بھارتی لیگل ٹیم کے مطابق اگر کسی صوبے کا چیف جسٹس خود ریاست پاکستان کے مطابق پاگل شخص ہے تو ایسے جج اور ملک کے عدالتی نظام سے کلبھوشن کو انصاف ملنا ناممکن ہے۔
کھیل خاصا دلچسپ ہو گیا ہے۔
تحریک انصاف کی احمق ترین حکومت نے پہلے جنرل باجوہ کو سپریم کورٹ میں ذلیل کروایا؛
پھر اپنی حکمت عملی سے مشرف کو سزائے موت دلوا دی اور اب جسٹس وقار سیٹھ کو پاگل قرار دے کر ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کر کے ایک اور بم کو لات مارنے جا رہی ہے۔
سچ کہا ہے کسی نے، ناداں دوست سے دانا دشمن بھلا۔
جنرل باجوہ کی بھی شائد مت ماری گئی تھی؛
جو خان صاحب جیسے اناڑی کو ڈربی کا جیتا ہوا گھوڑا سمجھ کر اس پر جوئے کا سارا پیسا لگا بیٹھے۔
گھوڑا خود بھی ذلیل ہو رہا ہے اور اپنے مالک کو بھی ذلیل کروا رہا ہے۔
Copied۔۔
کسی کا بھیجا ہوا میسیج ۔۔ ماخذ ۔۔نامعلوم