ٹرمپ کا عمران خان سے ملاقات کے وقت یہ کہنا کہ میں کشمیر کے سلسلے میں ثالثی کے لیے تیار ہوں اور مودی کا کھل کا اس کی تردید نہ کرنا ۔
موجودہ حکومت کا مودی کے کشمیر پر قبضے پر مناسب ردعمل نہ دینا اور اپوزیشن لیڈروں کو گرفتار کرکے عوام کی توجہ بدلنا
وزیر خارجہ کا کشمیر پر دباؤ پر سلامتی کونسل جانے کا اعلان لیکن ساتھ ہی یہ کہنا کہ پاکستانی احمقوں کی جنت میں نہ رہیں ۔
سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کو رضامند کیے بغیر سلامتی کونسل کے اجلاس بلانے کی جلد بازی میں دی گئ درخواست
عمران خان کا یوم آزادی پر کشمیر میں اسمبلی میں اعلان کرنا کے اگر اب انڈیا نے کنٹرول لائن کے تقدس کو پامال کیا تو پاکستان اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا
سب اشارے اس طرف جارہے ہیں کہ پاکستان کنٹرول لائن کے تقدس پر اکتفا کرنا چاہتا ہے
لیکن ایسا ہوگا کیسے
سلامتی کونسل میں ہماری قراداد امریکہ ویٹو کردے گا ۔ اور اس مسلے کو دونوں ملکوں کا آپس کا مسلہ قرار دے دیا جائے گا اور انڈیا کے ناجائز قبضے پر اس طرح مہر لگ جائے گی
پاکستان اور انڈیا کی کنٹرول لائن پر جھڑپ ہوگی ۔ انڈیا اسے شروع کرے گا۔ امریکہ ثالثی کے لیے آئے گا اور پاکستان اور انڈیا قبول کرلیں گے اور امریکہ کنٹرول لائین میں معمولی ردوبدل کرکے اس کے تقدس کو بحال کردے گا ۔
پھر کیا ہوگا
پاکستان انڈیا کی طرح کشمیر کو اپنے علاقے میں شامل کرے گا ۔
کشمیریوں کا پتہ چلے گا کہ انکے ساتھ دھوکہ ہوا تو دونوں ملکوں سے آزادی کے لیے کوشش کریں گے ۔
مجھے تو دال میں کچھ کالا نظر آرہا ہے آپ کا کیا خیال ہے ؟