• پاکستان میں ایمپائر صرف عوام ہیں۔ بلاول بھٹو
  • بلاول بھائ آپ کا حکم سر آنکھوں پر ۔۔لیکن کبھی وقت ملے تو اس پر بھی روشنی ڈال دیں کہ عوام کو ایمپائر بنانے کے لیے میں آپ نے کیا کیا
  • سندھ پر آپ کی پارٹی ہی زیادہ تر حکومت کرتی رہی ہے تو کیا آپ نے سندھ کے عوام کو آزاد کیا ؟ انہیں فیصلہ سازی میں شامل کیا ؟ انہیں اس قابل بنایا ہے کہ وہ آزادانہ فیصلہ کرسکیں ؟
  • کیا آپ نے سندھ کے عوام کو ذہنی غلامی سے نجات دلائ
    کیا آپ نے سندھ کے عوام کو صحت تعلیم اور انصاف تک رسائ دی ؟
    کیا آپ نے سندھ کے عوام میں قانون کی بالادستی کو فروغ دیا ؟
    ایمپائر نے کھیل کے اصولوں کو سمجھنا ہوتا اور غیر جانبدارانہ اور آزادانہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے
    کسی دانشور کا قول ہے کہ جو تبدیلی آپ دوسروں میں دیکھنا چاہتے ہیں اس کو پہلے اپنے آپ پر نافذ کریں توپھر آپ نے اپنے آپ (سندھ کے عوام) کو تبدیل کرنے کے لیے کیا کیا ؟
    ایمپائر صرف عوام ہیں اس میں کوئ شک نہیں لیکن ان کو کھیل کے اصول و ضوابط اور انکی ٹریننگ تو کریں ۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ غیر تربیت یافتہ ایمپائر کی وجہ سے ہماری دنیا میں جگ ہنسائ ہو رہی ہو اور کھیل کے منتظم کھیل کو بچانے کے لیے خود ہی ایمپائر بن گئے ہوں
    کہیں کوتاہی ملک کی سیاسی جماعتوں کی تو نہیں ؟
    https://jang.com.pk/news/633181-pakistan-public-only-empire…