پچھلے ستر سالوں میں ہما رے حکمرانوں نے شائد کوئ اچھا کام کیا ہو لیکن ایک کام ضرور کیا ہے وہ یہ کہ اپنے آپ اور عوام کے درمیان اچھا خاصہ فاصلہ رکھا اورعوام کا اعتماد ختم کیا ہے ۔ جس کا نتیجہ اب بھگتنا پڑے گا۔ حکومت کرونا کے مریض کا علاج کرنا چاہتی ہے لیکن کرونا کا مریض بھاگ جاتا ہے ۔ اسے حکمرانوں پر اعتماد ہی نہیں ۔ یعنی وہ حقیقتا یہ تصور کر رہا ہے کہ حکمران کبھی میری بہتری نہیں جاہ سکتے بلکہ میرے دشمن ہیں ایسا کیوں ہے ؟
روزانہ تصدیق شدہ کیسوں کا اعلان کیا جاتا ہے لیکن یہ خدا ہی جانتا ہے کہ اس سے کتنے گنا زیادہ کرونا کے مریض چھپے ہوئے ہیں ِ ؟