کابل ایئرپورٹ پر ایک اور حملے کا خطرہ ہے، بائیڈن
نائین الیون کے بعد امریکہ نے اپنے عوام کو خوف سے نکالنے کے لیے جس دھشت گردی کا آغاز کیا تھا اور عراق ، شام، افغانستان اور لیبیا کو تہس نہس کردیا تھا تاکہ امریکی عوام کو اس خوف سے نجات مل سکے لیکن جس خوف سے نجات کے لیے امریکہ نے سفر شروع کیا تھا اب کئ گنا شدت کے ساتھ وہ پلٹ کر امریکی لاشعور میں اپنی جگہ بنا چکا ہے
کابل میں موجود امریکیوں کی حفاظت کے لیے ساری امریکی قوم جس خوف اور بے بسی کا شکار ہے اس کا اندازہ ہم نہیں لگا سکتے ۔