کرتارپور پر کام جاری رہے گا لیکن مجبور عوام اور رشتے داروں کو ملانے والی سمجھوتہ ایکسپریس بند کردی جائے گی ۔ فضائ حدود انڈیا کے لیےکھلی رہے گی لیکن مریم نواز کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا ۔ بھارتی گلوکار میکا سنگھ ڈیڑھ لاکھ ڈالرز کے عوض پرویزمشرف کے عزیز کی بیٹی کی شادی پر لازمی پرفارم کرے گا ۔لیکن رائے ونڈ جاتی عمرہ پر موجود غیر قانونی سیکورٹی کیبن کو ضرور گرایا جائے گا
کشمیر کا سودا ہوچکا ہے لیکن بتایا نہیں جائے گا۔
میری نظر میں سب سیاستدان ایک جیسے ہیں ۔ کیونکہ یہ لوگ بھی اسی معاشرے کا پروڈکٹ ہیں ۔ جیسے عوام ویسے حکمران ۔۔ لیکن یہ بھی سچ ہے کہ اس وقت ساری حکومتی مشینری کی توجہ نوازشریف کی طرف ہے اور کشمیر پر سطحی قسم کے بیانات ۔۔۔ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ۔ آخر کیوں ؟ عوام کی توجہ کشمیر سے ہٹانے کی کوشش آخر کیوں ؟ اگر کبھی کوئ دشمن کسی کی شہ رگ کو دبوچ لے تو کوئ اس طرح اپنے گھر میں آگ لگاتا ہے؟ یا گھر کے مسلے بعد میں حل کیے جاتے ہیں آپ کو اس عمل میں کشمیر کی بہتری نظر آتی ہے تو دلائل کے ساتھ آگاہ کیجیے گا شکریہ