اصول اور سیاسی وفاداریوں پر یقین رکھنے والوں کو اس طرح سے کچلا ہے کہ اب یہ لوگ ناپید ہوگئے ہیں. ہم نے ان لوگوں کو اس طرح سے نصیحت دی ہے کہ ان کی روحیں بھی اب وطن کے بارے میں سوچنے کا تصور نہ کریں گی۔ ہم نے اس قوم کو بٍڑی ذمہ داریوں سے سبکدوش کرکے اسے سطحی مفادات کا اسیر کردیا ہے اور اسے دال روٹی اور گالی گلوچ کے چکروں میں ڈال دیا ہے۔
ہم نے ہر میدان میں سورج مکھی کی فصل کی طرح طاقت کو سجدہ کرنے والی ایسی نسل تیار کرلی ہے جو منافقت ‘ تنگ نظری، خود غرضی اور جی حضوری میں اپنی مثال آپ ہے جو ہمیں گہری کھائ میں گرتےہوئے دیکھنے کے بعد بھی بچانے کے بجائے ہماری بہادری پر تالیاں بجائے گی۔
ہم نے اپنے ہاتھوں سے تناور درختوں کو جڑوں سے کاٹ دیا ہے جو ہر طوفان اور آفت میں ہمارے نگہبان ہوتے تھے .
ہم آنکھیں بند کرکےتصور کیے بیٹھے ہیں کہ طوفان ہماری طرف نہیں آئے گا ۔ اس کبوتر کی طرح جو بلی کو دیکھ کر اپنی آنکھیں بند کرلیتا ہے
ہمیں یقین ہے کہ ہم انیس کروڑ عوام کو نظر انداز کرکے اکیلے ہی وطن کو انفارمیشن انقلاب کے نئے دور میں منزل مقصود تک پہنچادیں گے ۔ کتنے سطحی اور بھولے ہیں ہم ۔۔۔۔۔۔۔
https://aamlog.com/register