یہ ہمارے مستقبل کے معمار ہیں ۔ پاکستان کے پالیسی سازوں نے پہلے مذھبی جنونی تیار کیے اور اب سیاسی جنونی حاضر خدمت ہیں ۔ فصل پک کر تیار ہے اس کے ثمرات و نتایج آنا شروع ہو گئے ہیں ۔ ملک دیوالیہ ہونے کے شدید خطرے سے دوچار ہےدوسری طرف انڈیا حملے کیا تیاری کیے بیٹھا ہے اور نئے پاکستان کے حکمرانوں میڈیا اور ساری قوم کا مسلہ اس وقت حمزہ شہباز کی گرفتاری ہے ۔ قوم دو حصوں میں بٹی ہوئ ہے ایک حصہ حمزہ شہباز کو ہیرو ثابت کرنے کی سرتوڑ کوشش میں مصروف ہے اور دوسرے کو سارے مسائل کی جڑ شہباز کی گرفتاری میں نظر آرہی ہے