“پورے عدالتی نظام کی پانچ سالہ مشقت رائگاں کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے پانچ دن کی محنت شاقہ سے یہ معلوم کیا کہ سابق صدر پرویز مشرف پر بغاوت کے الزام میں مقدمہ چلانا ہی غیر قانونی اور غیر آئینی تھا ۔ بلکہ اس وقت کی حکومت نے جس طریقے سے یہ کام سرانجام دیا تھا، وہ بھی مسلمہ ضابطوں اور اصولوں سے متصادم تھا۔
اس طرح بفضل الہی مملکت خداد پاکستان کو لاحق انجانی سازشوں اور بھیانک خدشات سے بچا لیا گیا ہے۔ اب پاک فوج کے ترجمان کی یہ بات بھی درست ثابت ہو گئی ہے کہ پاک فوج میں چالیس برس تک خدمات انجام دینے والا جنرل جو آرمی چیف، چئیرمین جوائنٹ کمیٹی آف چیفس آف اسٹاف اور صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہا ہو، کس طرح غدار ہو سکتا ہے” سید مجاہد علی
پرویز مشرف اصل کمانڈو ثابت ہوئے - ہم سب