آیئے ہم سب مل کر اپنے پیارے شہر کو کرونا وارئس سے بچائیں ۔ آج ہم سب مل کر تہیا کرتے ہیں کم از کم اپنے شہر سے کرونا وائرس کو شکشت دیں گے اور اپنی اور اپنے شہر کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے ۔ سب سے پہلی اپنے گھر کو اپنے رشتے داروں اور محلے داروں سے محفوظ بنائیں ۔ آپ کا گھر آپ کا مورچہ ہے جہاں سے آپ نے اس کو شکشت دینی ہے ۔ گھر میں اپنے بچوں اور اپنی فیملی کو محصور کرلیں ۔ صرف ایک آدمی باہر جائے گا اور وہ بھی ماسک پہن کر اور گھر واپسی تک وہ ماسک نہیں اتارے گا ۔ کیونکہ ماسک اتار کر وہ اپنے گھر میں دشمن کا داخل کرنے کا باعث بنے گا ۔ وائرس آپ کے ہآتھوں، نوٹوں کے ذریعے آپ کے گھر تک بھی پہنچ سکتا ہے اس لیے گھر آتے ہی کسی بھی چیز کو ٹچ کرنے سے پہلے اپنا ہاتھ دھوئیں ۔ اپنے پیسے کو جب بھی ہاتھ لگائیں ھاتھ دھوئیں اور بچوں کو اپنے پیسے اور باہر سے آنے والی چیزوں کو کو ہاتھ نہ لگانے دیں ۔
آپ کے رشتے دار یا محلے دار گھر آئیں تو انہیں فورا ہاتھ دھونے اور ماسک پہننے کا کہیں اور جوتے بھی باہر اتروائیں اور جب تک وہ آپ کے گھر رہیں ماسک پہنے رکھیں ۔ کہیں ان کے ذریعے آپ کے گھر کے قلعے میں نقب نہ لگ جائے یا آپ کے ذریعے ان کو وائرس نہ لگ جائے ۔ کیونکہ ہوسکتا ہے آپ وائرس کے شکار ہوں اور ابھی کوئ علامت نہ ہو ۔
اپنے گھر کا تحفظ کرنے کے بعد اپنے دوستوں ، محلے داروں اور رشتے داروں کو آگاہی دیں اور ان کو گائیڈ کریں تاکہ آپ اپنے علاقے کا بہتر تحفظ کرسکیں ۔ کیونکہ آپ اکیلے اس آفت کا مقابلہ نہیں کرسکتے اگر آپ اپنے علاقے اور اپنے شہر کو اپنی کوشش میں شامل نہیں کرتے تو جلد یا بدیر آپ یہ جنگ ہارنے والے ہیں ۔ اس لیے آپ اور آپ کے گھر کا تحفظ اسی میں ہے کہ آپ اپنے علاقے اور اپنے شہر کو اس حملے سے بچائیں ۔ اور متحد ہوکر دوسرے شہروں سے آنے والے اور لوگ جو احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کررہے ان پر نظر رکھیں ۔ ابھی پچھلے دنوں کراچی سے ایک ٹرین شہر میں آئ ہے جہاں حکومت نے کوئ بھی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں ۔ اس لیے یہ کام اب ہم سب نے مل جل کر کرنا ہے
مزید رہنمائ کے لیے ہیلپ لائن 1166 سے رہنمائ حاصل کریں