مسمات نسیم کا بچے سمیت قتل ، نور فاطمہ کا قتل ، عثمان مرزا وڈیو سکینڈل ، حکمران طبقے کی ناک کے نیچے اسلام آباد میں ہونے والے یہ حالیہ واقعات ظاہر کررہے ہیں کہ اوپر سے نیچے تک قانون کے بجائے اندھی طاقت کی حکمرانی ہے ۔ ایسے نہیں ہوتا کہ ان کو صرف ایک واقعہ کہ کر ٹال دیا جائے بلکہ یہ واقعات حکمرانی کے پورے سٹرکچر اور روز مرہ کے معمولات کو ظاہر کررہے ہیں ۔ جس کے اثرات نیچے تک جارہے ہیں ۔ فاشٹ ذہنیت کا حامل حکمرانی کا ماڈل ہر گرزتے دن کے ساتھ اس معاشرے پر اپنے انمٹ نقوش چھوڑتا جا رہا ہے یہ تو کچھ بدقسمت لوگ ہوتے ہیں جو کسی وجہ سے شوشل میڈیا کی زینت بن کر رسوا ہوجاتے ہیں ۔ ورنہ اوپر سے نیچے تک حکمرانی کا یہ ماڈل مدینہ کی ریاست کے نام پر ظلم اور بے حسی کی وحشتناک مثالیں قائم کرنے میں دن رات مصروف ہے