الیکشن کمیشن اپنی ذمیداری پوری کرنے میں ناکام رھا۔جسٹس(ر) وجیہ الدین احمد
لاھور (05/08/2018) چیئر مین پاکستان پیپلز موومنٹ اور عام لوگ اتحاد کےسربراہ جسٹس (ر)وجیہ الدین احمد نے کہا ھے کہ 25 جولائی کے انتخابات میں ھونے والی مداخلت کو الیکشن کمیشن روکنے میں ناکام رھا۔اس حوالے سے عوام میں منفی رد عمل پایا جاتا ھے
۔انہوں نےکہا کہ ایک طرف عمران خان اپنی تقریر میں تمام حلقے کھولنے کی پیشکش کر چکے ھیں تو دوسری طرف دیگر سیاسی جماعتیں اپنے تحفظات کا اظہار کر رھی ھیں ان حالات میں الیکشن ٹرائبیونل کے ممبران پر مشتمل کمیشن بنایا جائے جو تمام انتخابی حلقوں پر کیئے گئے اعتراضات کا ایک مقررہ مدت میں فیصلہ کرے۔اس انتخابی کمیشن اپنے دائرہ کار کے رولز بنانے کا بھی اختیار دیا جائے۔انہوں نے مذید کہا کہ حلقہ سسٹم کی بجائے متناسب نمائندگی کے نظام کو نافذ کیا جائے کیونکہ موجودہ طرذ انتخاب میں متوسط طبقہ اور پڑھے لکھے سیاسی کارکن کی کامیابی ناممکن ھے۔انہوں نے مزید
کہا کہ موجودہ استحصالی نظام کے خلاف عوام کو منظم جدوجہد کرنا ھو گی۔سیکرٹری جنرل
سید منظور گیلانی نے کہا کہ 25 جولائی کو الیکشن کمیشن نے انتخابی وقت میں اضافہ سے انکار کر کے عوام کو ان کے حق نمایئندگی سے محروم کر دیا اور دوسری طرف انتخابی نتائج میں کئی گھنٹے تاخیر ھو گئی جس پر کئی سوالات اٹھائے جا رھے ھیں۔
ان خیالات کا اظہار آج پاکستان پیپلز موومنٹ کی سٹریرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتےھوئے کیا گیا۔اجلاس کی صدارت جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد نے کی۔اجلاس میں سید منظور گیلانی سیکرٹری جنرل۔اظہر جمیل ایڈیشنل سیکرٹری جنرل/ترجمان۔سید ظہیر گیلانی سیکرٹری اطلاعات۔راو خالد عظمت۔ارشد علی انجم اور دیگر نے شرکت کی