اگر کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے تو یہ شہ رگ انڈیا نے کاٹ دی ہے ۔اگر پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے تو کشمیر کے آٹھ لاکھ مسلمان بھارتی فوج کی قید میں بے بسی کی کیفیت سے پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں اور ماتم کناں ہیں تو پھر میں کس عید کی خوشیاں بانٹتا پھر رہا ہوں
میرے حکمران ایک دوسرے کے گلے مل مل کر کس بات کی مبارکباد دے رے ہیں ۔
وقت ملے تو ذرا سوچیے گا ؟
میں اس کشمیری بوڑھےرہنما سید علی گیلانی کو کیسے بھول جاؤں جو کچھ دن پہلے اپنی عمر کے آخری حصے میں دشمن کی آٹھ لاکھ فوج میں چاروں طرف سے گھرا ہوا لرزتی آواز میں پاکستان کے نعرے لگا رہا تھا “ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے” ۔
میں ان کشمیریوں کو کیسے بھول جاؤں جو پاکستان انڈیا کے کرکٹ میچ میں پاکستان کی جیت کے لیے رو رو کر دعا کر رہے ہوتے ہیں اور جیت پر بازاروں میں کھلے عام جشن مناتے ہیں اور ہار پر اتنے غمگین ہوجاتے ہیں جیسے انکی قیمتی متاع چھن گئ
میں اس کشمیری کا احسان کیسے بھول جاؤں جو پاکستان کا چھنڈا اٹھائے ہوئے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کرتا
میری عید کشمیری مسلمانوں کے نام ۔۔۔۔جن کے دل آج بھی پاکستان کے لیے دھڑکتے ہیں ۔۔
میں آج عید کے روز عہد کرتا ہوں کہ ایک مسلمان کی حیثیت سے کشمیر کے مظلوم عوام کے حقوق کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا ۔ کیا آپ بھی ۔۔۔۔۔