کراچی کے قریب گہرے سمندر میں تیل اور گیس کے ذخائر نہیں مل سکے ہیں اور کیکڑا ون سائٹ پر ڈرلنگ کا کام بند کر دیا گیا ہے۔ خبر
by admin | Dec 23, 2019 | Uncategorized
-
کراچی کے قریب گہرے سمندر میں تیل اور گیس کے ذخائر نہیں مل سکے ہیں اور کیکڑا ون سائٹ پر ڈرلنگ کا کام بند کر دیا گیا ہے۔ خبر
-
دنیا بھر میں کامیابی کی شرح صرف 10 فیصد ہوتی ہے، اگر 10 کنویں کھودیں اور ان میں سے ایک کنویں میں ذخیرہ مل جائے تو اسے کامیابی تصور کیا جاتا ہے۔ لیکن پاکستان میں حکومت نے اس کھدائ سے بہت سی توقعات بنا لیں ۔ نہ صرف خود خواب دیکھنا شروع کردیے الٹا عوام کو بھی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگادیا حالانکہ کہ یہ ایک روٹین عمل ہے اور کوئ بھی ملک اس لیول پر عوام کو ان معاملوں میں ملوث نہیں کرتا جب تک تصدیق نہ ہوجائے ۔ لیبیا نے پچاس کنویں کھودے پھر ان کو پہلی کامیابی ملی ۔ یہ ایک روٹین عمل ہوتا ہے لیکن ہمارے ملک کا وزیراعظم متعدد دفعہ قوم کو اس بات کی امید دلاچکا ہے کہ بس کچھ دنوں کی بات ہے پاکستان کے سارے مسلے حل ہونے جارہیں ہیں ۔ اس سے آپ ہماری حکومت کی سنجیدگی اور میچورٹی کا اندازہ لگا سکتے ہیں