• عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سابق عہدے دار رضا باقر کو وفاقی حکومت نے گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کر دیا ہے۔ پاکستان کے مشیرِ خزانہ و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کے موجودہ معاشی حالات میں بہتری لانے کے لیے بہترین ٹیم بنانا چاہتے ہیں۔
  • عمران خان کا پہلے خیال تھا کہ جب وہ اقتدار میں آئیں گے تو بیرون ملک سے پاکستانی ڈالروں کی بارش کردیں گے اور انہیں قرضہ لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی لیکن ان کی توقعات بری طرح ناکامی سے دوچار ہو گئیں اور اب انہیں لگتا ہے کہ باہر کے پروفیشنل لوگ ہی اب پاکستان کو معاشی ابتری سے نکال سکتے ہٰیں اور اس طرح کی غیر منتخب لوگوں کی ٹیم ہی انہیں کامیاب کرسکتی ہے اور اس میں انہیں اسٹیبلشمنٹ کی بھی مکمل سپورٹ حاصل ہے ان کے ذہن میں شوکت خانم ہسپتال کا تجربہ ہے لیکن پاکستان کی معشیت اور سیاست بلکل مختلف ہے اور اس پر اس طرح کے تجربے کرنا صورتحال کو مزید ابتری کی طرف لے کر جائے گا ۔
  • مجھے یہ تجربہ بری طرح ناکام ہوتا نظر آرہا ہے کیونکہ ایک تو ان لوگوں کے مفادات بیرونی طاقتوں سے منسلک ہیں اور یہ لوگ پاکستان سے پوری طرح مخلص نہیں ہو سکتے دوسرا پاکستان کی معشیت اور سیاست کی حرکیات باہر کی دنیا سے بلکل مختلف ہیں اور اس پر باہر کی دنیا کے تچربے سے الٹا نقصان ہو گا ۔ یہاں کی معشیت کو یہاں کے پروفیشنل ہی صحیح کرسکتے ہیں ۔
    اس کی ایک مثال ملک ریاض ہیں جن کی تعلیم واجبی ہیں لیکن وہ یہاں کے معشیت اور سیاست سے واقف ہیں اور کامیاب ہیں۔ کیا بل گیٹ یہاں اس طرح کامیابی حاصل کرسکتا تھا ۔ ہر گز نہیں ۔۔۔
    عمران خان نے ایک تجربہ پشاور میٹرو کا بھی کیا تھا جو شائد ابھی تک پوری طرح مکمل نہ ہوسکا ہے اور اس کی ناکامی کو بھی ذہن میں رکھنا چاہیے کہ یہاں کے حالات مٰیں کیسے لوگ بہتر کام کرسکتے ہیں وہی پروجیکٹ اگر شہبازشریف کے پاس ہوتا تو وقت پر مکمل ہو چکا ہوتا ۔ میں یہاں اسے سپورٹ نہیں کررہا صرف یہ کہ باھر کے لوگ یہاں ناکام ہوں گے ۔ ہمیں اس ذہنی غلامی سے نجات حاصل کرنا ہوگی کہ یہاں کے مسائل باہر سے پڑھے لکھے لوگ ہی کریں گے بلکہ یہاں سے باصلاحیت اور ایماندار لوگوں کو آگے لے کر آنا چا ہیے ۔