کیا واقعی ایسا ہی ہے
آئین و قانون کسی ریاست کے لیے آنچل اور اسکی عزت کی طرح ہوتا ہے
اور اس کی رکھوالی کے لیے بیٹے جان تک قربان کردیتے ہیں
لیکن اس وطن میں اگر کوئ بیٹا (جج) اپنی ماں کی عزت کی رکھوالی کی کوشش کرتا ہے اور اسکے آنچل کو گرنے سے بچانے کی کوشش کرتا ہے تو ماں اس بیٹے کو ہی کھانے کے درپے ہو جاتی ہے اور اسے سبق سکھانے کے لیے ہر حد تک جانے کو تیار نظر آتی ہے
اپنے سارے وسائل اس کے پیچھے لگادیتی ہے
اگر ایسا نہیں تو میری غلط فہمی دور کردیجیے گا۔
اور ان سوالوں کے جواب دیجیے گا۔
ہم پاکستانیوں کو تحقیق سے دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جب ایک ڈرامے باز دعوی کرتا ہے کہ اس نے پانی سے چلنے والی گاڑی ایچاد کرلی ہے تو سارا میڈیا اسے سر پر اٹھا لیتا ہے ۔ سیاستدانوں کے اسکی حمایت میں بیان آنا شروع ہوجاتے ہیں حتی کہ کچھ بڑے سائنسدان بھی گمراہ ہوجاتے ہیں ۔ اور اسکی ایچاد کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں ۔ پاکستان کے انقلاب ک ایک نئے دوراہے پر کھڑا نظر آتا ہے
لیکن کیس نے اس پر سوچنا گوارہ نہ کیا کہ ایسا تو ممکن ہی نہیں ۔ اور یہ تو سائنس کے بنیادی اصول کی خلاف ورزی ہے
ایک بچی نو سال کی عمر میں کسی دوسرے ملک کی ایک پرائیویٹ کمپنی کا ایک امتحان پاس کرلیتی ہے تو اسے آسمان پر اٹھا لیا جاتا ۔ میڈیا کی وہ آنکھوں کا تارا بن جاتی ہے ۔ حتی کہ حکومت بھی اسکی پذیرائ کرتی ہے ۔ اتنی کم عمری میں اس بچی کا دماغ اتنی غیر معمولی اہمیت برداشت نہیں کرسکتا اور یہ معاشرہ اس کی جان لے لیتا ہے اس کی موت کو قومی سانحہ قرار دیا جاتا ہے اور اسکے قومی ہیرو قرار دیا جاتا ہے
ساری قوم اس بات کو فراموش کردیتی ہے کہ اس نے ایک ملک (امریکہ)کی ایک پرائیویٹ فرم کا صرف ایک امتحان پاس کیا تھا جس کی اہمییت دوسرے کسی ملک میں تو کجا اس ملک (امریکہ)میں بھی کسی دوسری کمپنی یا اس ملک کی حکومت کی نظر میں کاغذ کے ٹکڑے کے سوا کچھ نہیں
ہمارے موجودہ حکمران کو بریف کیا جاتا ہے کہ سمندر سے تیل نکالنے کے لیے کیکڑا کے مقام پر کام ہو رہا ہے ۔ تو ساری حکومتی مشینری اس تصور پر کہ جیسے تیل نکل آیا ہے ۔ بیانات دینے شروع کردیتی ہے ۔ ایک وزیر کروڑوں نوکریوں کی پشین گوئ میڈیا میں کرتے نظر آتے ہیں حتی کہ وزیر اعظم بھی قوم کو خوشخبری دیتے نظر آتے ہیں اور اس بات پر کوئ توجہ نہیں دیتا کہ اس طرح کے تجربوں میں کامیابی کا چانس دو سے پانچ فیصد تک ہی ہوتا
اب ہماری عوام کی جذباتی کیفیت اور اجتماعی شعور کا اندازہ لگانے کے بعد اندازہ لگائیے کہ کون ہے جو ایک حاظر سروس سپریم کورٹ کے جچ کی بیوی کی بیرون ملک جائداد کے بارے میں مکمل تحقیق کرآتا ہے اور سپریم کورٹ کے جج کے خلاف ریفرنس دائر کردیتا ہے اور فوری طور پر اس پر سماعت بھی شروع ہوجاتی ہے جب کہ دوسروں کے خلاف ریفرنس سالوں سے پڑ ے ہوئے تھے
ریاست جو ماں جیسی تھی اس کے علاوہ کسی میں اتنے وسائل تھے کہ وہ اپنے اس بیٹے کے خلاف اس حد تک چلی جائے جو اسکے آنچل کی حفاظت کی کوشش کرتا ہے ؟