لیکن ایک کام ضرور کیا ہے وہ یہ کہ اپنے آپ اور عوام کے درمیان اچھا خاصہ فاصلہ رکھا اورعوام کا اعتماد ختم کیا ہے ۔ جس کا نتیجہ اب بھگتنا پڑے گا۔ حکومت کرونا کے مریض کا علاج کرنا چاہتی ہے لیکن کرونا کا مریض بھاگ جاتا ہے ۔ اسے حکمرانوں پر اعتماد ہی نہیں ۔ یعنی وہ حقیقتا یہ تصور کر رہا ہے کہ حکمران کبھی میری بہتری نہیں جاہ سکتے بلکہ میرے دشمن ہیں ایسا کیوں ہے ؟
روزانہ تصدیق شدہ کیسوں کا اعلان کیا جاتا ہے لیکن یہ خدا ہی جانتا ہے کہ اس سے کتنے گنا زیادہ کرونا کے مریض چھپے ہوئے ہیں ِ ؟