کیا اربن مڈل کلاس اور سول ملٹری خاندانوں کا الائنس ہی پاکستان ہے ۔غریب مزدور اور کسان کو کہ اس ملک کا اسی پرسنٹ سے زائد ہیں ان کا پاکستان میں کوئ حصہ نہیں ؟
پاکستانیوں کو جمہوریت سمجھنے میں وقت لگے گا لیکن اس الائنس کو جلدی لگی ہوئ ہے ۔ جب اکثریت سیاسی شعور سے عاری ہے اور اپنے فیصلے برادری قبییلے کی بنا پر کررہی ہے تو یہ چیز ایک سیاسی خلا پیدا کرتی ہے اور اس سیاسی خلا کو اسٹیبلشمنٹ پر کرتا ہے لیکن اس الائنس کو اس پر بھی اعتراض ہے۔ جب اس خلا کی وجہ سے کوئ سیاسی خاندان آگے آتا ہے تو اس الائنس کو مورثیت یاد آجاتی ہے ۔ اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ اب انتہاپسند اور فاششٹ اربن مڈل کلاس اور سول ملٹری خاندانوں کا الائینس اقتدار میں آئے گا۔ جو کہ ایک انتہا پسند اور اسٹحصالی طبقہ ہے اور جاگیرداروں اور اسٹیبلشمنٹ کے دور کا خاتمہ ہوگا ۔ ۔ اس کلاس میں غریب کسانوں اور مزدوروں سے نفرت اور تعصب ہے اور یہ ایک استحصالی طبقہ ہے ۔ اور اس طبقے کا اقتدار میں آنااسٹیبلشمنت یا سرمایہ داروں یا جاگیرداروں کے حکومت میں آنے سے زیادہ خطرناک ہے ۔ اور یہ پاکستان کی تباہی کا آغاز ہوگا